رخصت ہونے سے قبل حکومت کا عوام کو آخری تحفہ

رخصت ہونے سے قبل حکومت کا عوام کو آخری تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید حکومت)  شاہد خاقان عباسی کی حکومت عوام کیلئے  مہنگائی کا طوفان ہی لے کر آئی۔  حکومت نے  رخصت ہونے سے قبل عوام پر آخری پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 50 پیسے تک کا اضافہ تجویز کر دیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔شہباز شریف نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ کے نام پر ڈٹ گئے

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی جب سے وزیر اعظم بنے ہیں کوئی مہینہ خالی نہیں جانے دیا۔ ہر ماہ کی یکم تاریخ کو پٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا کر کے ہی دم لیا۔ مسلسل گزشتہ نو ماہ سے پٹرول کی قیمت بڑھائی جا رہی ہے۔ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پھر پٹرول بم کیلئے تیا رہوجائے ، کیونکہ عباسی حکومت نے جاتے جاتے عوام کو ایک اورتحفہ دینے کی ٹھان لی، اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی گئی، امکان ہے کہ حکومت رخصت ہونے سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلے گی جس کا اطلاق آج رات سے ہوجائے گا۔ 

خبر پڑھیں۔۔صوبائی وزراء نے تحریک انصاف کو یوٹرن پارٹی قرار دیدیا

سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 50 پیسے فی لٹر، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 23 روپے فی لٹر، جبکہ لائیٹ ڈیزل آئل مزید 11 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جس کو شہریوں نے مسترد کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے سمری موصول ہونے کے بعد شہر کے بیشتر پٹرول پمپوں پر پٹرول بھروانے والوں کا رش لگ گیا لیکن دوسری جانب اکثر پمپوں نے سپلائی میں کمی کر دی۔

واضح رہے کہ  آج رات 12بجے پنجاب اسمبلی اور کابینہ ڈی نوٹیفائی ہو جائیگی، محکمہ قانون باقاعدہ نو ٹیفکیشن جاری کرے گا اگر نگران وزیراعلیٰ کافیصلہ نہ ہواتو شہباز شریف مزید 3دن ذمہ داری نبھا ئیں گے۔