سٹی 42:ؒسلمان اکرم راجا نے کہا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئےسب کچھ کریں گے مزاحمت جاری ہے ۔
سلمان اکرم راجہ کی اڈیالہ کے باہر فیکٹری ناکے پر میڈیا ٹاک کرتےہوئے کہا قاسم خان کے پاکستان پر جی ایس پی پلس کے حوالے سے پابندی لگانے کا بیان من گھڑت ہے ۔قاسم خان سے منسوب بیان جھوٹ ہے انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔پاکستان میں اگر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو سب کا فرض ہے آواز بلند کریں۔ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کی عوام اپنا مقدمہ خود لڑے گی۔تشویش ناک بات ہے کہ جیل میں بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں پہلے بانی اور اب بشری بی بی کو آنکھ کا عارضہ لاحق ہو گیا۔یہ ایک غیر انسانی اور غیر فطری صورتحال ہے جس سے ہم دوچار ہیں۔
یہ ہمارا فرض ہے کہ جہاں بھی پاکستان نے انسانی حقوق کے حوالے سے معاہدے کئے ہم انکی یاد دہانی کروائیں۔پاکستان میں جو کچھ ہورہا بند ڈبہ نہیں جسے گھما کر کچھ بھی دکھا دیں گے۔ہمارا فرض ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے یاد دہانی کروائیں۔بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئےسب کچھ کریں گے مزاحمت جاری ہے ۔
ایک دن انسانی ریلا آئےگ اور سب کچھ بہا لے جائے گا اسکو انقلاب کہتے ہیں۔انقلاب قوموں کی زندگی میں آتے ہیں۔پاکستان کی زندگی میں بھی انشاءاللہ ایک دن انقلاب آئے گا جو اس بوسیدہ نظام کو بہا لے جائےگا۔