ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈی ولنگڈن کے بعد گنگا رام ہسپتال میں بھی سکیورٹی گارڈ ڈاکٹر بن گیا

لیڈی ولنگڈن کے بعد گنگا رام ہسپتال میں بھی سکیورٹی گارڈ ڈاکٹر بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاید چودھری:لیڈی ولنگڈن کے بعد گنگا رام ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ ڈاکٹر بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گنگا رام ہسپتال میں خون کے ٹیسٹ اور مریضوں سے خون لینے کے عمل کے دوران سکیورٹی گارڈ کے غیر پیشہ ورانہ عمل کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے، جس سے ہسپتال میں انتظامی سنگینی اور حفاظتی خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق گارڈ کو گائنی ایمرجنسی کے بلڈ بینک میں مریضوں سے خون نکالنے اور بلڈ بیگ لگانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

 فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈ خون نکالنے کے لیے بازو کو ٹائٹ کرنے والی وائر ہاتھ میں پکڑ کر استعمال کر رہا ہے، جبکہ خون نکالنے کے بعد بینڈیج کی سہولت بھی دستیاب نہیں تھی۔

ہسپتال کے اندرونی ذرائع کے مطابق بلڈ بینک میں ڈاکٹر اور تکنیکی عملہ مکمل طور پر غائب رہا، جس کے باعث سکیورٹی گارڈ کو یہ خطرناک ذمہ داری سونپی گئی۔ علاوہ ازیں، گائنی ایمرجنسی میں بلڈ بیگز کی شدید قلت بھی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے مریضوں کی حفاظت اور علاج کے معیار پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

یہ واقعہ پہلے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں پیش آنے والے مشابہہ واقعے کے بعد سامنے آیا، جس نے ہسپتالوں میں انتظامی نگرانی اور حفاظتی اقدامات پر شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔