کور کمانڈر لاہور  جنرل سید عامر رضا کی ایسٹر  تقریب میں شرکت، مسیحی شہریوں کو مبارکباد

Core Commander Lahore, City42, PAster Akram Gill, City42 Sant Merry Magdaleni Church Lahore, Easter in Pakistan, Christian Community in Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: لاہور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا  ایسٹر کے روز لاہور کینٹ میں واقع سینٹ میری مگدالینی چرچ گئے اور ایسٹر کی عید  میں مسیحی برادری کے ساتھ  شریک ہوئے۔ 

کمانڈر لاہور کور نے مسیحی شہریوں کے ساتھ مل کر ایسٹر کا  کیک کاٹا اور مسیحی برادری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ 

اس موقع پر پاسٹر  اکرم گِل کی قیادت میں ملک و قوم کی ترقی  اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

کور کمانڈر ن جنرل سید عامر رضا نے قیامِ پاکستان کی تحریک میں مسیحی کمیونٹی کے شاندار کردار اور استحکامِ پاکستان کے لیے مسیحی شہریوں کے بے مثال  کردار کو سراہا ۔  انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع  اور  ترقی کے لیے مسیحی برادری کی شاندار خدمات اور لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور  وہ مسلح افواج میں دیگر شہریوں کے شانہ بشانہ شامل ہیں۔  مسیحی برادری کے افراد قابل فخر خدمات سر انجام دیتے آ رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا  نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے پوری قوم کا اتفاق و اتحاد ضروری ہے تاکہ امن دشمنوں کو مایوسی ہو۔ قائد اعظم کے وژن کے مطابق آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو مکمل مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ پاکستان کے قیام اور استحکام کے لیے مسیحی برادری کا کردار بہت مثالی ہے۔

 پاسٹر اکرم گِل نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور منافرت انگیز پراپیگنڈا کو مسترد کرتی ہے۔

ایسٹر کی اس تقریب میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افواج پاکستان سے کئی ریٹائرڈ افراد سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔