بھاٹی گیٹ؛پولیس کا پتنگ سازکارخانے پر چھاپہ، 10 ہزار سے زائد پتنگیں نذرآتش

بھاٹی گیٹ؛پولیس کا پتنگ سازکارخانے پر چھاپہ، 10 ہزار سے زائد پتنگیں نذرآتش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری : لاہور میں بھاٹی گیٹ پولیس کا پتنگ سازکارخانے پر چھاپہ، پولیس نے برآمد ہونے والے پتنگ بازی کے سامان کونذرآتش کر دیا گیا۔
بھاٹی گیٹ پولیس نے پتنگ بازی کے مقدمات کا مال مقدمہ تلف کرتے ہوئے نذر آتش کر دیا ۔ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین کھوکھر نے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی پتنگیں اور ڈور برآمد کی جس کو آگ لگا کر تلف کر دیا گیا۔ایس پی سٹی قاضی علی کا کہنا ہے کہ 10 ہزار سے زائد پتنگیں اور کیمکل ڈور کی 158 کے قریب خرچیوں اور ہزاروں پتنگوں کو تلف کیا گیا، پتنگ بازی کے سامان کو تلف کرنے کا مقصد عوام الناس کو آگاہ کرنا ہے کہ خونی کھیل سے باز رہیں۔ پتنگ بازی اور اسکی خرید و فروخت کا دہندہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ایس پی سٹی نے خبردار کرتئ ہوئے کہا کہ انسداد پتنگ بازی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔