شہری کو لوٹنے کی کوشش، شہریوں کے ہاتھوں ڈاکوؤں کی پٹائی کی ویڈیو سامنے آ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لیاقت آباد میں شہری کو لوٹنے کی کوشش شہریوں نے بروقت مداخلت کر کے ناکام بنا دی۔
کراچی کے مرکزی علاقہ لیاقت آباد میں شہریوں نے ڈاکووں کی پٹائی کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر راہزنوں کو اپنی تحویل میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا۔
ڈاکووں کی پٹائی اور گرفتاری کی فوٹیج سامنے آگئی۔

ایس ایس پی زیشان صدیقی نے بتایا کہ سپر مارکیٹ پولیس نے بروقت کاروائی کر کے راہزنوں کو شہریوں سے چھڑوا کر اپنی تحویل میں لیا۔ 
دو ملزمان کو شہری سے واردات کرتے رنگے ہاتھوں شہریوں نے پکڑا۔ان کے پاس سے پستول اور  دو چھینے گئے موبائل برآمد ہوئے۔  ان ملزموں کے نام فریداللہ اور عرفان اللہ معلوم ہوئے ہیں۔ 
پولیس نے بتایا ہے کہ ان کے  قبضے سے ایک چھینی گئی موٹرسائیکل اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔ مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔