راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جان کی بازی ہارگئے، متعدد خمی  

راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جان کی بازی ہارگئے، متعدد خمی  
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی کی سائیٹ نورس چورنگی کے قریب انٹرنیشنل کمپنی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق آسکو انٹرنیشنل کمپنی میں زکوٰۃ لینے کے دوران بھگدڑمچنے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس سے اب تک 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں ، پولیس کے مطابق  متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ 

 ایس پی سائٹ ایریا کا کہنا ہے ڈائنگ فیکٹری میں راشن یا زکوٰۃ تقسیم کےحوالےسے پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی ، ڈپٹی کمشنر آفس اور پولیس کوپیشگی  اطلاع نہ دینے پر 7 افراد گرفتار کرلیا ہے ، موقع سے گیس اخراج یا سلنڈر دھماکے کے شواہد نہیں ملے، بھگدڑ مچی تو ایک پائپ لائن متاثر ہوئی، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی ہیں۔ 

جاں بحق ہونےوالوں میں 11سالہ وسیم ولدآصف،سات سالہ بچہ سعد ولدعمرزادہ ،آٹھ سالہ بچی اُمِ ہانی دخترارشاد، 45سالہ خورشیدہ زوجہ ظفر،پینتالیس سالہ عابدہ زوجہ راشد،پینتالیس سالہ سونیا زوجہ سعید ،چالیس سالہ سعیدہ زادی زوجہ عمر ،پینتالیس سالہ نسیمہ زوجہ شاہد ،چالیس سالہ واحدہ زوجہ فضل جاں بحق  ہونے والوں میں شامل ہیں،مرنےوالے2 افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔