ٹھنڈی ہواوں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ٹھنڈی ہواوں کیساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ موسمیات کی جانب سے آج شہر کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 25، کم سے کم 16 سینٹی گریڈ رہے گا،ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز  محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کا موسم ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی،صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا,صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا, شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer