ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرین آپریشن معطلی میں غیر معینہ مدت تک توسیع

 ٹرین آپریشن معطلی میں غیر معینہ مدت تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایمپریس روڈ (سعید احمد سعید) وزارت ریلوے نے ٹرین آپریشن معطلی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کر دی، فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پروزیر ریلوے شیخ رشید نے کیا۔

ذرائع کے مطابق ٹرین آپریشن میں توسیع 15اپریل تک کی گئی ہے، ٹرین آپریشن معطلی کی مدت کو کورونا وائرس کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کم یا زیادہ بھی کیا جا سکے گا،ریلوے انتظامیہ کی جانب سے31 مارچ تک ٹرین آپریشن کو معطل کیا گیا تھا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹرین آپریشن کو مزید بند رکھنے پر زور دیا جارہا ہے، ریلوے حکام کی جانب سے ٹرین آپریشن کی بندش کے دوران ریلوے کی جانب سے چھ سپیشل ٹرینیں چلانے کی تجویز دی گئی تھی۔

 

Sughra Afzal

Content Writer