لاک ڈاؤن کے باعث سینما گھروں کے ملازمین بھی بے روزگار ہوگئے

لاک ڈاؤن کے باعث سینما گھروں کے ملازمین بھی بے روزگار ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )لاک ڈاؤن کے باعث شہر لاہور کے تیس سے زائد سینما گھروں کے ملازمین بے روزگار ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

سینما بند ہونے سے نہ تو انہیں تنخواہوں کی ادائیگی ہوئی ہے اور نہ ہی انہیں کسی نے پوچھا ہے ۔اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ پندرہ روزسے زائد ہوگئے ہیں جب ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سے شہر لاہور کے تھیٹر اور سینما گھر بند کردیئے گئے تھے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بڑے بڑے شاپنگ مالز میں قائم سینما گھروں میں قریبا دو سو سے زائد سینما ملازمین ٹیکنیشنز ،سمیت دیگر عملہ تھا جو اب بے روزگار ہے ۔

دوسری جانب ملٹی پلیکس سینما گھر تو بند ہے ہی لیکن ساتھ ہی شہر کے سنگل سکرین سینما جہاں اب بھی پرانی پاکستانی فلموں کی نمائش ہوتی ہے وہاں کے ملازمین بھی بے روزگار ہیں اور حکومت نے ان بے روزگار دیہاڑی دار ملازمین کے لئے کچھ نہیں کیا اور نہ ہی وہ حکومت کی کسی مستحق افراد کی لسٹ میں ہیں

Malik Sultan Awan

Content Writer