سکھ میرج ایکٹ، بیوروکریسی عملدرآمد کرانے میں ناکام

سکھ میرج ایکٹ، بیوروکریسی عملدرآمد کرانے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) بیوروکریسی کی روایتی سستی سکھ میرج ایکٹ پر عملدرآمد میں رکاوٹ، ایک سال بعد بھی پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے سکھ میرج ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ( ن) کے دور حکومت میں سابق رکن اسمبلی رمیشن سنگھ اوڑ کے پیش کردہ مسودہ قانون پر پنجاب میں سکھ مذہب کی شادیاں رجسٹر کرانے اور ازدواجی زندگی کے دیگر معاملات پر قانون سازی کی گی تھی، جیسے پوری دنیا کے سکھوں کی جانب سے سہرایا گیا تھا، تاہم اسمبلی سے منظور شدہ بل پر ایک سال بعد بھی افسر شاہی کی جانب سے عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے۔

جس کے باعث سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون سازی پر عملدرآمد نہ ہونا موجودہ حکومت کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے۔