زین مدنی: ہالی وڈفلم"سپائیڈرمین۔۔۔برینڈنیوڈے"سینماؤں میں ریلیز کردی گئی ۔
فلم ریلیز کرنے کے حقوق ایچ کے سی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے پاس ہیں ۔ سینماتاریخ کی یہ پہلی فلم ہےجسکی ایڈوانس بکنگ کروڑوں میں ہوئی۔
فلم امپورٹ پالیسی کے تحت اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ ریلیز کی گئی ۔
فلم "اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے" کی ریلیز کا شائقین طویل عرصے سے بے چینی سے انتظار کر رہے تھے اور پہلے ہی دن سینما گھروں میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔فلم میں جدید ویژول ایفیکٹس، ایکشن سے بھرپور مناظر اور نئی کہانی کو ناقدین اور مداحوں کی جانب سے مثبت ردِعمل مل رہا ہے۔
ہالی وڈ فلم سپائڈر مین۔۔۔برینڈ نیو ڈے کو سینماؤں میں ریلیز کر دیا
— Mian Iftikkhar Ramey (@Dunyanews_Lhr) July 31, 2026
فلم سینما کی تاریخ کی پہلی فلم ہے جس کی ایڈوانس بکنگ کروڑوں روپے میں ہوئی
فلم امپورٹ پالیسی کے تحت اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ ریلیز کی گئی ہے pic.twitter.com/qG7InXNppc
سینما مالکان کا کہنا ہے کہ فلم کی زبردست ایڈوانس بکنگ اور شائقین کی دلچسپی کے باعث ابتدائی ہفتے میں ریکارڈ بزنس کی توقع کی جا رہی ہے۔