ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں موسلادھار بارش، راول ڈیم میں پانی کی سطح  1748.30 فٹ تک پہنچ گئی

اسلام آباد میں موسلادھار بارش، راول ڈیم میں پانی کی سطح  1748.30 فٹ تک پہنچ گئی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح  1748.30 فٹ تک پہنچ گئی،سپل ویز کل بروز ہفتہ صبح 6:00 بجے کھولے جائیں گے۔

 ڈی سی اسلام آباد کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور بروقت رسپانس یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ، شہری ندی نالوں اور سیلابی ریلوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ ڈی سی  اسلام آباد نے اپیل کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں، راول ڈیم کے سپل کل صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

  راول ڈیم  میں اس وقت پانی کا لیول 1748.30 فٹ پر پہنچ چکا ہے، این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا، کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

 کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکین محتاط رہیں، عوام سے التما س ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے پر بنے عارضی پل کراس کرنے سے گریز کریں۔