ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارا کینال میں باپ بیٹا ڈوب گئے، ریسکیو آپریشن جاری

نارا کینال میں باپ بیٹا ڈوب گئے، ریسکیو آپریشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ٹھری میرواہ میں رزق کی تلاش میں مچھلی پکڑنے جانے والے باپ اور بیٹا نارا کینال میں ڈوب گئے، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ڈوبنے والے افراد کی شناخت معشوق کمبھار اور ان کے بیٹے کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ سوراہ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں کارروائی میں مصروف ہیں، جبکہ مقامی لوگ بھی اپنی مدد آپ کے تحت سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ ریسکیو کارروائی کو تیز کرنے کے لیے فوری امدادی وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ لاپتا باپ بیٹے کو جلد تلاش کیا جا سکے۔