ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر پیٹرولیم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات

وفاقی وزیر پیٹرولیم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے الوداعی ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور پیٹرولیم کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق علی پرویز ملک نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط شراکت داری کے فروغ میں سفیر خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمپنیوں اور سوکار کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے آذربائیجان کے ساتھ پیٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ وژن کے تحت آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستان کی حکومت کی جانب سے تعاون اور مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا، جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور نئے سنگ میل عبور کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔