سٹی 42 : وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.91 فیصد کی کمی ہوئی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 9.05 فیصد رکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے پیٹرول،ڈیزل سمیت 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 6 اشیاء سستی اور 18 کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ڈیزل 4.17 اور پیٹرول 2.46 فیصد مہنگا ہوا، پیاز 7.62 اور انڈے 3.16 فیصد مہنگے ہوئے، گھی،آٹا،دالیں اور ایل پی جی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے ٹماٹر 22.96 اور چکن 11.20 فیصد سستا ہوا۔ چینی کی قیمتوں اور پہلی سہ ماہی بجلی چارجز میں بھی کمی ہوئی ۔