( قیصر کھوکھر )پی پی ایس سی نے 4 محکموں کے 3 تحریری اور 10 حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔
بورڈ آف ریونیو، ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں سٹینوگرافر کی 18 آسامیوں کے لیے 7 امیدوار انٹرویو کے لیے کامیاب قرار پائے ہیں،کامیاب امیدواروں میں فاطمہ مختار، انعم غلام رسول، محمد عثمان الدین، ریان احمد مغل اور سیماب حنیف شامل ہیں۔
بورڈ آف ریونیو، ڈپٹی کمشنر آفس گجرات میں سٹینوگرافر کی 3 اسامیوں کے لیے ایک امیدوار انٹرویو کے لیے کامیاب قرار پایاہے۔