سٹی 42 : اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
اوگرا نےایل پی جی17روپے73 پیسے فی کلو مزید سستی کردی۔ ایل پی جی کا11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر209روپے24 پیسے سستا ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 215روپے37پیسے مقرر کردی گئی۔ جس کے بعد ایل پی جی کے11.8 کلوگرام سلنڈرکی نئی قیمت 2 ہزار541 روپے ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔