ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کب کرنی ہے؟معروف اداکارہ نے بتا دیا

Actress,Anmol bloach,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی شادی کے بارے میں بات کی کہ ابھی میں بچی ہوں تو فی الحال شادی نہیں کروں گی۔

تفصیلات کےمطابق شادی کے بارے میں سوال پر انمول بلوچ نے کہا کہ مجھ سےشادی کرنے کیلئے بہت سے رشتے آتے ہیں جو سارے رشتے دیہات سے آتے ہیں اور زیادہ تر میرے کزنز رشتہ بھیجتے ہیں، جنہیں میں انکار کر دیتی ہوں،ابھی میں بچی ہوں تو فی الحال شادی نہیں کروں گی۔

دیہات کے رشتوں کے انکار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں شادی کر نے کے بعد پھر گاؤں نہیں جانا چاہتی، اپنے کزن کے بھیجے ہوئے رشتوں کو اس وجہ سے انکار کر دیتی ہوں شادی کب کرنی ہے اس کا کوئی وقت نہیں بتا سکتی آج بھی ہو جائے یا اس میں دو سال بھی لگ سکتے ہیں اور10 سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔
انمول بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ایسی بات نہیں ہے کہ میں مردوں کو پسند نہیں کرتی، مرد اچھے انسان ہوتے ہیں لیکن میرےذاتی خیال کے مطابق60 فیصد مرد حضرات اچھےانسان ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ انمول بلوچ کے والدین کا تعلق شمالی سندھ کے ضلع کشمور سے ہے ان کا وہاں اپنا گاؤں ہے، جہاں ان کے کزنز رہتے ہیں۔