سعید احمد : انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 291روپے کی سطح پر برقرار رہا.
انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہو کر 286.64روپےکا ہوگیاہے۔سٹیٹ بینک نے ڈالر کی نئی قیمت جاری کردی ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا نرخ 291 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے اضافے سے 321 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1 روپے مہنگا ہوکر 375 روپے کا ہو گیا ہے۔اماراتی درہم 81 روپے پر مستحکم رہا۔ سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 77.50 روپے کاہو گیا ہے۔