انویسٹی گیشن ونگ  پولیس نے11 گمشدگان کو ورثاء سے ملوا دیا

 انویسٹی گیشن ونگ  پولیس نے11 گمشدگان کو ورثاء سے ملوا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی ہدایات پر بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، شاہدرہ انویسٹی گیشن ونگ  پولیس نے11 گمشدگان کو ورثاء سے ملوا دیا۔

انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ممتاز احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گمشدگان کوتلاش کے بعد ورثاء کے سپرد کیا۔ گمشدگان میں آمنہ،شازیہ، مہرین، شہزادی، ماہم، میرب، مہک، ثانیہ وغیرہ شامل ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود  کا کہنا ہےکہ تمام گمشدگان ڈانٹ ڈپٹ اور لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے گھروں سے چلے گئے تھے، شکایات پر مقدمات کا فوری اندراج پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ 

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی طرف سے گمشدگان کی فوری تلاش پر پولیس ٹیمز کو شاباشی دی گئی۔