ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 6مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

 چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 6مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 9مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف درج 6مقدمات  میں 15اگست تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی، جج طاہر عباس سپرا نے پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ میرے معاملات میں آپ دخل اندازی نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 9مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف درج 6مقدمات پر سماعت ہوئی۔جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد پولیس شامل تفتیش نہیں کررہی،چیئرمین پی ٹی آئی کو پولیس بلاتی ہے لیکن شامل تفتیش نہیں کرتی،ہم دستاویزات ساتھ لائے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کیا جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کو پولیس نے انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے شامل تفتیش ہونے کی پوری کوشش کی لیکن شامل تفتیش نہیں کیاگیا، پولیس نے آف دی ریکارڈ کہا محرم پر ڈیوٹیاں کریں، دہشتگردی سے نمٹیں یا تفتیش کریں؟ ہماری بس ہو گئی ہے، ہم بھی انسان ہیں۔

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ پولیس لاہور آ کر تفتیش کرلے جیسے کرنا ہے کرلے۔جج طاہر عباس سپرا نے پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ میرے معاملات میں آپ دخل اندازی نہ کریں۔

پراسیکیوٹر نے کہاکہ آج کسی وکیل نے تفتیشی افسر کو کال کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے شامل تفتیش ہونا ہے؟ محرم میں تفتیشی افسر دستیاب نہیں ہوتے،یہ ثبوت دیں انہوں نے شامل تفتیش ہونے کی کوشش کی.

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6مقدمات میں 15اگست تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی،جج طاہر عباس سپرا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر