ویب ڈیسک: بینک آف چائینہ کی اسلام آباد میں پہلی برانچ کا افتتاح کردیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، نواز شریف نے چینی قیادت سے ملکر سی پیک منصوبہ شروع کیا، بینک آف چائنا اور پاکستان کے درمیان تعاون جاری رہے گا، یقین ہے پاکستان کی معیشت جلد مستحکم ہوجائے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینک آف چائنا کی اسلام آباد برانچ کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، اب استحکام سے گروتھ کا سفر شروع کردیا ہے، مشکل صورتحال میں چین نے پاکستان کی بھرپور مالی مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ایجنسی نے بھی ملک کی ریٹنگ کو بڑھا دیا ہے، ایک دن چینی کرنسی عالمی متبادل کرنسی بن جائے گی۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ نواز شریف نے چینی قیادت سے ملکر سی پیک منصوبہ شروع کیا، بینک آف چائنا اور پاکستان کے درمیان تعاون جاری رہے گا، دل کی گہرائیوں سے چینی حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔