ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپنی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے ، جس کے بعد نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پریس کانفرنس میں نئی مانیٹری پالیسی سے متعلق بیان دیں گے۔
اس وقت شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے، تاجر اور صنعتکار سٹیٹ بینک سے شرح سود میں کمی کی توقع کر رہے ہیں جبکہ معاشی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ شرح سود میں اضافہ یا موجودہ سطح برقرار رکھنے کا امکان ہے۔