ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ عائزہ خان کی ایسی ویڈیو وائرل دیکھنے والے پھٹ پڑے

اداکارہ عائزہ خان کی ایسی ویڈیو وائرل دیکھنے والے پھٹ پڑے
کیپشن: Ayeza Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں اور ان کی مقبولیت میں اضافے کاانذاہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ انسٹاگرام پر 96 لاکھ 48 ہزار سے زائد فالوورز ہیں، اداکارہ کی ایک ویڈیو پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی منفرد اداکاری کی بدولت متعدد سپرہٹ ڈراموں میں کام کیا جس کو دیکھنے والوں نے بے حد سراہا،اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں، اداکارہ کی نئی وائرل ہونے والی ویڈیو ڈرامہ سریل 'لاپتا' کی ہے، ویڈیو میں اداکارہ ایک دکان پر خریداری کے بعد بل کا دکاندار سے پوچھتی ہے،دکاندار بتاتا ہے کہ ٹوٹل 6ہزار500 روپے، جواب میں اداکارہ ٹال مٹول کرتے کہتی ہیں کہ بعد میں لے لینا حساب میں لکھ لو، میں کونسا محلہ چھوڑ کرجارہی ہوں۔

دکاندرا اپنی رقم کا مطالبہ کرتا ہے جس پر عائزہ خان جو کہ اس ڈرامے میں گیتی کا کردار ادا کررہی ہیں سوشل میڈیا پر ویڈیو بناتے مداحوں کو بتاتی ہے کہ یہ آدمی میرے ساتھ غلط باتیں کررہا ہے، شاید ان کو معلوم نہیں خوبصورت لڑکی کو چھیڑنے پر پاکستان کے قانون میں کیا سزا ہوتی ہے،جس پر دکاندار مجبوراً معافی مانگتے کہتا ہے کہ بیٹی آپ کی طرف صرف500 روپے ہیں وہ بھی جب دل کررہے دے دینا۔

ڈرامے کے مذکورہ سین میں دکھایا گیا عائزہ خان سے اپنے سوشل میڈیا فولورز کی تعداد زیادہ ہونے کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے دکاندار پر جھوٹا ہراسانی کا الزام لگا دیتی ہیں،ڈرامے کے اس کلپ کے سامنے آنے پر اداکارہ عائزہ خان پر سخت تنقید کی جارہی ہے،شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا کہ لاپتا ڈرامے کا یہ سین دیکھ کر میں سخت پریشان ہوں جس میں اداکارہ دکاندار پر جھوٹا الزام لگا کر اسے دھمکا رہی ہیں، ہراسانی ایک سچائی ہے اور یہ انتہائی دردناک بھی ہے جو آپ کو برباد کردیتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہماری خواتین پہلے سے ہی اس مسئلے سے دوچار ہیں، ایسے پاکستانی ڈرامے جو اس قسم کے مسائل پر بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہیں، انہیں ملک بھر میں خواتین کو درپیش حقیقی مسائل کی اس طرح کی ناقص عکاسی پر ذمہ داری لینے کی ضرورت ہے۔

گلوکارہ میشا شفیع نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ یہ انتہائی ناگوار ہے، اس کہانی کو آگے بڑھانا غیر ذمہ دارانہ اور پریشانی کا سبب ہوگا،اداکار عدنان ملک نے اسے مایوس کن قرار دیا جب کہ اداکارہ سبینا فاروق کا کہنا تھا کہ یہ سین بہت سے زاویوں سے غلط ہے، خواتین خریداری کے بعد ہمیشہ پیسے دیتی ہیں، ہم سب پیسے دیتے ہیں، یہ دکھانا بند کریں۔
 

View this post on Instagram

A post shared by Cutacut (@cutacutofficial)

M .SAJID .KHAN

Content Writer