ویب ڈیسک: راج کندرا اکیلا نہیں ۔۔۔ پولیس نے معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل نندیتا دتہ کو لڑکیوں سے فحش ویڈیوز بنوانے کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے ریاست بنگال کے علاقے ڈم ڈم میں ایک گھر پر چھاپہ مار کراداکارہ و ماڈل نندیتا دتہ اور ساتھی مینک گھوش کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نےغیر ملکی لڑکیوں کی شکایت پر کارروائی کی جن کو جنسی تشددکا نشانہ بنا کر ان کی وڈیوز بنائی گئیں۔ انکشاف ہوا ہے کہ نندتیا دتہ اور مینک گھوش ماڈل بننے کی خواہش مند لڑکیوں کو ماڈلنگ اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے کا جھانسا دے کر ان سے مقامی ہوٹل میں غیر اخلاقی ویڈیوز بنواتے تھے۔
غیرملکی کلائنٹس کے کہنے پر ان سے زیادتی کے دوران مارا پیٹا بھی جاتا تھا۔ بڈھن نگر پولیس کمشنریٹ کا کہنا ہے کہ نندیتا دتہ اور مینک گھوش کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔
فحش ویڈیوز کی شوٹنگ کے لیے ٹھکانوں کا بھی پتا لگایا جائے گا۔ اداکارہ اور ساتھی سے فحش ویڈیوز فروخت کرنے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔