ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو شہبازشریف سے ہاتھ ملانے کو تیار

Shehbaz Sharif -Bilawal
کیپشن: Shehbaz Sharif -Bilawal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایک بارپھر پی ڈی ایم بحالی کا آپشن میز پر رکھ دیا، کہتے ہیں اپوزیشن آئے مل کر شکار کریں، پہلے بزدار پھر عمران کو گھر بھیجیں، ضرورت پڑی تو شہباز شریف سے بھی بات کروں گا، نہ مانیں تو تب اکیلا ہی کافی ہوں، عمران خان سندھ میں سیاسی یتیم اکھٹے کررہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی پاکستان میں صاف شفاف الیکشن کیلئے مسلسل جدوجہد کرتی رہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویز بدنیتی پر مبنیٰ ہے، حکومت نے الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانے کے بجائے کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔

  بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا، اس کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کرے گی، اپوزیشن میں حکومت کو کوئی جماعت ٹف ٹائم دے سکتی ہے تو وہ پیپلزپارٹی ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ حکومتی دھاندلی کے باوجود آزاد کشمیر سے چودھری یاسین نے کوٹلی سے دو سیٹیں نکالیں، حکومت نے چودھری یاسین اور ان کے بیٹے کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا، چودھری یاسین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی مذمت کرتے ہیں، حکومت نے اپنا رویہ نہیں بدلا تو ہم سب آزاد کشمیر پہنچیں گے، ہم حکومت کو اپنے کسی بھی ورکر کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہاکہ صرف دھاندلی کا الزام لگانا کافی نہیں، اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو مل کر حکومت کیخلاف جدوجہد کرنا ہوگی، آزاد کشمیر میں ن لیگ نے ساتھ دیا تو ٹھیک ورنہ پیپلزپارٹی اکیلے اپوزیشن کرے گی،

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وفاقی وزرا آزاد کشمیر میں پیسے تقسیم کرتے رہے، آزادکشمیر میں جعلی حکومت بننے جارہی ہے، آزاد کشمیر الیکشن میں جس طرح کی دھاندلی ہوئی ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا، پورے پاکستان کے عوام خان صاحب کو پہچان چکے ہیں، سندھ کے عوام بھی جانتے ہیں، عوام خان نے ہمارے وسائل پر ڈاکے ڈالے، جس نے سندھ کو ایک قطرہ پانی نہیں دیا، وہ کہتا ہے سندھ کو فتح کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کراچی میں تحریک انصاف کو عبرتناک شکست دی۔ 

 

Sughra Afzal

Content Writer