گروپنگ کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کیلئے شکنجہ تیار

گروپنگ کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کیلئے شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گروپنگ کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کیلئے شکنجہ تیار، پارٹی میں گروپنگ کرنے، ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ٹاسک پورا نہ کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔

تحریک انصاف قیادت نے پارٹی کے اندر ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے لئے ڈسپلنری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا، ڈسپلن پر زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنائی جائےگی،  پارٹی کے اندر گروپنگ اور کارکنوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے رہنماؤں کےخلاف کارروائی کی جائے گی، پارٹی آئین میں تجاویز دے دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبے اور ضلع لیول پر ڈسپلنری کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائےگا، شکایت آنے کی صورت میں کمیٹی ایک ہفتے کے اندر فیصلہ کرے گی، شکایت کنندہ کو صفائی کا ایک موقع بھی دیا جائے گا، شکایت ثابت ہونے پر پارٹی ممبر شپ معطل کردی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی سطح پر کمیٹی شکایت کا جائزہ لیکر پارٹی عہدے سے ہٹانے کی سفارش بھی کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer