سٹی 42: ایف بی آر نے جنوری 2026 کا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا
جنوری 2026 میں 1015 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے ۔گذشتہ برس جنوری میں 873 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا تھا ۔ٹیکس وصولیوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی توقع ہے ۔
جنوری میں انکم ٹیکس کی مد میں 483 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا ۔سیلز ٹیکس کی مد میں 360 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں۔جولائی سے جنوری تک 7176 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔