ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت فیسٹیول: افتتاحی و اختتامی تقریبات پر 30 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ

بسنت فیسٹیول: افتتاحی و اختتامی تقریبات پر 30 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے:بسنت فیسٹیول کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات پر 30 کروڑ روپے کے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ سامنے آ گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق وینڈر کی جانب سے بسنت تقریبات پر آنے والے اخراجات کی مکمل تفصیلات حکومت کو پیش کر دی گئی ہیں۔

جلال صلاح الدین اینڈ پروڈکشن نے بسنت کی تقریبات کے لیے مجموعی طور پر 30 کروڑ روپے کا تخمینہ دیا ہے۔ منصوبے کے تحت بسنت فیسٹیول کی افتتاحی تقریب شاہی قلعہ میں جبکہ اختتامی تقریب آصف جاہ حویلی میں منعقد کی جائے گی۔ دونوں تقریبات میں 500 سے زائد مہمانوں کے لیے انتظامات کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

تخمینے میں افتتاحی اور اختتامی تقریبات کے دوران فنکاروں کو دی جانے والی خطیر رقوم بھی شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق بسنت تقریبات میں شریک گلوکاروں کی بھاری فیسیں بھی اخراجات کا حصہ ہوں گی۔ فریحہ پرویز کے لیے 50 لاکھ روپے، ساحر علی بگا کے لیے 32 لاکھ روپے جبکہ عارف لوہار کی پرفارمنس کے لیے 55 لاکھ روپے فیس کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹیکسز کی مد میں بھی 8 کروڑ روپے سے زائد رقم تخمینے میں شامل کی گئی ہے۔ حکومت نے ایونٹ مینجمنٹ کمپنی “ایم کام” سے بھی بسنت تقریبات کے انتظامات سے متعلق تجاویز طلب کی ہیں، جو اس سے قبل ہارس اینڈ کیٹل شو جیسے بڑے سرکاری ایونٹس کا کامیاب انعقاد کر چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق بسنت تہوار کے مجموعی اخراجات اور انتظامات سے متعلق حکومت جلد حتمی فیصلہ کرے گی۔