مری میں برف باری کا سلسلہ جاری، سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حیدر علی : ملکہ کوہسار مری اور گرد و نواح میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے بعد برف باری دیکھنے کے لیے سیاح امڈ آئے ہیں۔

موسم خوشگوار ہو گیا ,مال روڈ میں سیاح باہر سڑکوں پر برفباری سے لطف اندوز ہورہے ہیں، آس پاس کی دکانوں پر سیاحوں کا رش لگ گیا ہے۔ برفباری دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار (مری) پہنچنا شروع ہوچکی ہے۔ 

برفباری کی وجہ سے موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے، درجہ حیرات نقطہ انجماد سے گر گیا۔ محکمہ موسمات کے مطابق برف باری  بالائی علاقوں میں وقفہ وقفہ کے ساتھ جاری رہنے کا امکان ہے۔