بانی پی ٹی آئی کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد

بانی پی ٹی آئی کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری: بانی پی ٹی آئی کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں پر رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات عائد کردیے گئے۔ 

رجسٹرار آفس نےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں اعتراضات لگا کر واپس کر دیں۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ اپیلیں تاخیر سے دائر کی گئیں، انتخابی عمل شروع ہو چکا اب کاغذات نامزدگی سے متعلق اپیلیں کیسے سنی جائیں۔ اپیلوں کے ساتھ دستاویزات بھی درست طریقے سے نہیں لگائی گئیں۔ 

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے میانوالی اور لاہور سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔