انتخابات میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام امیدواروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کا حکم

انتخابات میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام امیدواروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کا حکم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام امیدواروں کو یکساں میڈیا کوریج دینےکی ہدایت کردی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر 10صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل17ہر شہری کو آزادی اظہار رائے سمیت دیگر حقوق فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے، عام انتخابات کے لیے الیکشن مہم اور اپنا منشوربتانےکی تشہیربنیادی حق ہے۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ صاف شفاف انتخابات کے لیے آزاد میڈیا کے ذریعے آزادی اظہار رائے ہونی چاہیے کیونکہ آزادی اظہار کے بغیر انتخابات کو صاف اور شفاف قرار نہیں دیا جاسکتا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں نوازشریف اوربینظیربھٹو کے فیصلوں کاحوالہ بھی دیا ہے۔

واضح رہےکہ  بانی پی ٹی آئی نے ٹی وی چینلزپر کوریج نہ ملنےکے معاملے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔