ویب ڈیسک: توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
احتساب عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر مجموعی طور پر 1 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ بشریٰ بی بی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔