ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر،پٹرول کے بعد حکومت نے عوام پر ایک اور بم گرا دیا 

LPG price increased
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے ڈالر،پٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم گرا دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ 60 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کر دیا گیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 264روپے مقرر کردی گئی۔ اوگرا کی جانب سے ماہ فروری2023 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ 

گھریلو سلنڈ 703روپے اضافے کے بعد قیمت 3115روپے اور کمرشل سلنڈر 2706روپے اضافے کے بعد قیمت 11984روپے ہوچکی ہے۔ 

واضح رہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گیا، 300 سے زائد قیمت پر ایل پی جی فروخت کیا جارہا ہے۔ جنوری کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 204 روپے 35 پیسے مقرر تھی۔  

Bilal Arshad

Content Writer