ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کو ریلیف دینے کا اعلان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کو ریلیف دینے کا اعلان
کیپشن: Petrol Prices
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ۔ پیٹرول 10 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، مٹی کا تیل 11 روپے 34 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

تفصیلات کےمطابق معاون خصوصی برائے وزیراعظم شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا ہے۔ سمری میں پیٹرول 10 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز تھی۔

مٹی کا تیل 11 روپے 34 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 11 روپے 35 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز کی گئی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر