سٹی 42: اسقاطِ حمل کےدوران طالبہ کی موت کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی، لڑکی کا اسقاطِ حمل شورکوٹ کے حیات میڈیکل کمپلیکس میں کرایا گیا، ملزم اسامہ نے لڑکی کو اپنی بیوی ظاہر کیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی ہسپتال میں مردہ حالت میں لائی گئی طالبہ کے کیس کی تحقیقات میں اہم موڑ آگیا۔ لڑکی کا اسقاطِ حمل شورکوٹ کے حیات میڈیکل کمپلیکس میں کرایا گیا، ملزم اسامہ نے لڑکی کو اپنی بیوی ظاہر کرکے اسقاطِ حمل کروایا۔
ڈاکٹروں نے لڑکی کو دو دن ہسپتال میں رکھنے کا کہا لیکن ملزم اسامہ زبردستی اسے اٹھا کرلے گیا۔ پولیس نے ہسپتال کی نرس اور منیجر کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ڈاکٹر عبوری ضمانت پر ہے۔
یا درہے یہ واقعہ چند روز قبل لاہور میں رپورٹ ہوا جہاں ایک نجی ہسپتال میں لڑکی کو مردہ حالت میں لایا گیا۔ ملزم لڑکی کی لاش چھوڑ کر اپنے ساتھی کے ہمراہ بھاگ گیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر پولیس نے ملزم اسامہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا تھا، ملزموں سے تفتیش جاری ہے۔