پی آئی اے مسافروں کے لیے اہم خبر

پی آئی اے مسافروں کے لیے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی آئی اے انتظامیہ کا سعودیہ عرب جانے والے مسافروں کے لیے اہم اعلان، سعودی عرب جانے والی پروازوں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

 
قومی ایئرلائن کے شعبہ فلائٹ سروسزکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہےجس کے مطابق سعودی عرب کے لیے روانہ ہونے والی پروازوں کا عملہ مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن فارم لازم تقسیم کر ےگااور نئے احکامات پر  فضائی میزبان مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہےجس میں ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کو پر کر نا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ گاکا نے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے،جس کے تحت پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائینز کوفارم سعودی عرب پہنچنے والے تمام مسافروں کو دوران پروازتقسیم کرنا ہوگا۔مسافروں کو فارم پرکوائف درج کرکے ایئرپورٹ ہیلتھ کنٹرول سینٹر پر جمع کروانا لازم ہوگا۔فارم  سعودی عرب کی جانب سے جاری کیا گیاہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer