ماتیراطلاق یافتہ ہونے کے طعنہ پر برہم

ماتیراطلاق یافتہ ہونے کے طعنہ پر برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی )نامور پاکستانی شوبز سیلیبرٹی ماتیرانے مداح کی جانب سے طلاق یافتہ ہونے کے طعنہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں اور انہیں بھی جینے کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک صارف نے ماتیراکو اپنی تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہااب یہ تو زیادہ دکھاوا ہورہا ہے، ہمیں معلوم ہے آپ بہت خوبصورت اور نٹ کھٹ ہیں لیکن آپ طلاق شدہ بھی ہیں۔ جس کے جواب میں ماتیراا نے خود پر طلاق شدہ کا لیبل لگانے والوں کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں ہے.

اب طلاق شدہ کے لفظ کو بند ہوجانا چاہیے، ہر لڑکی کو اورطلاق یافتہ خواتین کو بھی جینے کا حق ہے لہذا خود بھی جیئیں اور دوسروں کو بھی جینے دیں۔واضح رہے کہ ماتیرا نے کئی برس پنجابی گلوکار اور ڈی جے فلنٹ کے ساتھ شادی شدہ زندگی گزارنے کے بعد گزشتہ برس طلاق لے لی تھی جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر دی تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer