بختاور کا ولیمہ ،سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

بختاور کا ولیمہ ،سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :سابق صدر آصف زرداری اور  سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں ۔ٹوئٹر پر بختاور بھٹو کی شادی ٹرینڈ کرتی رہی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو کے ہمراہ بختاور بھٹو زرداری کی تصویر شیئر کی۔تصویر میں بختاور بھٹو گہرے ہرے رنگ کے خوبصورت عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں اور لباس کی مناسبت سے ڈیزائن کردہ ماسک بھی لگایا ہوا ہے۔

بہن کے پہلو میں کھڑے بلاول بھٹو زرداری نیلے رنگ کا کوٹ پینٹ پہنے ماسک لگائے موجود ہیں، شرمیلا فاروقی نے شیئر کی گئی تصویر میں دل والا ایموجی بھی شیئر کیا ۔

کچھ گھنٹے قبل شرمیلا فاروقی کی جانب سے بختاور بھٹو اور ان کے شوہر کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں بختاور بھٹو خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جب کہ اُن کے شوہر نے سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں۔


شرمیلا فاروقی کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی مبارکباد بھی پیش کی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer