متروکہ وقف املاک بورڈ کے ضلعی افسروں کے مالی اختیارات ختم

متروکہ وقف املاک بورڈ کے ضلعی افسروں کے مالی اختیارات ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعدیہ خان: متروکہ وقف املاک بورڈ نے لاہور سمیت پنجاب بھرکے ضلعی افسروں کے مالی اختیارات ختم کردیے، دس ہزار روپے کے اخراجات کے لیے بھی زونل ایڈمنسٹریٹر یا ہیڈ آفس کی منظوری ضروری قراردے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مالی اختیارات کے باعث محکمے کو سالانہ 36 لاکھ روپے کے اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں ادارے سے مالی بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے لاہور سمیت پنجاب بھر کے ضلعی آفسران کے مالی اختیارات ختم کیے گئے، پندرہ صفات پر مشتمل نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق دس ہزار کے اخراجات کے لیے ایڈمنسٹریٹر اور ہیڈ آفس کی منظوری لینا لازمی قرار دیا گیا ضلعی افیسر بغیر کسی مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے دس ہزار روپے مالیت کے بل ادا کرنے مجاز ہیں، دس ہزار روپے مالیت تک سٹیشنری کی خریداری پیٹرول یوٹیلیٹی بل گاڑی مرمت ڈی اے ڈی اے کی ادائیگی بھی اپنے طور پر کر لیتے ہیں۔

 اسی وجہ سے محکمے کو سالانہ 36 لاکھ روپے برداشت کرنے پڑتے ہیں.وزارتِ مزہبی امور حج بین المذاہب ہم اہنگی کی پیشگی منظوری سے ضلعی آفیسرز کے مالی اختیارات کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے معاملات کو روکا جا سکے وزارت مزہبی امور نے چیئرمین متروکہ وقف املاک کی جانب سے بھجوائی گئی تجویز کی منظوری دے دی۔

       

Shazia Bashir

Content Writer