(سٹی 42)حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فروری میں پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں گزشتہ ماہ کی ہی برقراررہیں گی، وزارت خزانہ نے نوٹی فیکشن جاری کردیا۔یاد رہے اس سے قبل وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی جس کے مطابق سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی گئی۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں صرف 6 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دے دی تھی جبکہ مٹی کا تیل 66 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی بھی سفارش کی گئی تھی۔
The government has decided to maintain the existing prices of petroleum products for the month of February 2020.
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) January 31, 2020