کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

 کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) سرکاری ہسپتالوں میں آئی ٹی سافٹ ویئر کی تنصیب میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکام کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

پی آئی ٹی بی کی جانب سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران خطیر فنڈز خرچ کرکے سرکاری ہسپتالوں میں آئی ٹی سافٹ ویئر سسٹم کی تنصیب کی گئی جو کہ فعال نہ ہوسکا، اس صورتحال پر پی ایم اے کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کمپیوٹر اور دیگر آئی ٹی کے آلات کی خریداری میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی گئی ہے جس کی تحقیقات کی جائیں۔

پی ایم اے عہدیداران کا کہنا ہے کہ پی آئی ٹی بی کے ناقص سافٹ ویئر کی تنصیب نے محکمہ صحت کی کارکردگی کو بھی نقصان پہنچایا ہے، پی ایم اے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی آئی ٹی بی کے کرپشن میں ملوث افسران کو فوری فارغ کرکے احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور پی آئی ٹی بی میں پیشہ وارانہ مہارت کے حامل افراد کو تعینات کیا جائے۔