صوئے آصل روہی نالے کے قریب مسافروں سے بھری بس اُلٹ گئی

صوئے آصل روہی نالے کے قریب مسافروں سے بھری بس اُلٹ گئی
کیپشن: City42 - Bus, Accident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) صوئے آصل روہی نالے کے قریب تیز رفتار  مسافر بس الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق صوئے آصل روہی نالے کے قریب تیز رفتار  مسافر بس اُؒلٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 20 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بس میں سوار زیادہ تر افراد ایک ہی خاندان کے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer