ہائیکورٹ کا پرائیویٹ سکولوں کےطلبہ کیلئےبڑا فیصلہ

ہائیکورٹ کا پرائیویٹ سکولوں کےطلبہ کیلئےبڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہورسمیت صوبہ بھرکےنجی سکولوں میں شکایات سیل قائم کرنےکاحکم۔ سکولوں کے باہرنوٹس بورڈپرشکایت سیل کافون نمبردرج کرنے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق سکول مالکان کوایک ہفتےمیں والدین کی شکایات کےازالےکاحکم۔ عدالت نے سیکرٹری تعلیم سمیت دیگرفریقین کونوٹس جاری کرتےہوئے ایندہ سماعت پرعمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کاحکم دےدیا۔

جسٹس شاہد جمیل خان نے طلبہ کے والدین کی درخواست پر عبوری حکم  جاری کیا نجی سکول انتظامیہ زبردستی اضافی فیس طلب کررہے ہیں۔ درخواست گزار اضافی فیس نہ دینے پر بچوں کا نام سکول سے خارج کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

درخواست گزار عدالت نجی سکول مالکان کو اضافی فیسیں وصول نہ کرنے کا حکم دے۔ استدعا پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ملک وسیم پیش ہوئے۔ نجی سکولوں کی  فیسوں میں بےجا اضافہ روکنے کے لیے قانون میں ترمیم کی۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ملک  وسیم  نجی سکولوں کے فیسوں میں اضافہ بارے تعین کردیاگیاہے۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا نجی سکولوں کے مالکان سالانہ آٹھ فیصد سے زائد فیسیں وصول نہیں کرسکتے اور اضافی فیسیں وصول کرنے والے نجی سکولوں کے خلاف کاروائی کررہے ہیں۔