ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ؛ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار کی حد کو چھو گیا  

سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ؛ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار کی حد کو چھو گیا  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج ایک اورنیا ریکارڈبن گیااور انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، ٹریڈنگ کے دوران 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 29 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 472 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔