بھارتی فلم’سالار‘  نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر کتنا بزنس کر لیا؟

  بھارتی فلم’سالار‘  نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر کتنا بزنس کر لیا؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار پربھاس کی نئی فلم سالار ہندی زبان میں 100 کروڑ سے زائد کمائی کرنے والی پانچویں فلم بن گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 دسمبر 2023ء کو ریلیز ہونے والی فلم سالار سے قبل باہو بلی2، آدی پروش، ساہو اور باہو بلی بھی ہندی زبان میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہیں۔

پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی سالار نے ویسے تو دنیا بھر میں مجموعی طور پر 550 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سالار فلم نے صرف 8 دن میں بھارت کے اندر 317 کروڑ کا بزنس کیا ہے، اس میں ہندی زبان کی ریلیز سے کمائے گئے 105 کروڑ بھی شامل ہیں۔

سالار فلم کا سنیما پر راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی سے ٹکراؤ بھی ہوا، دونوں فلمیں ایک ہی دن دنیا بھر میں ریلیز کی گئیں۔