بری خبر ،آب زم زم لانے پر پابندی عائد

آب زم زم
کیپشن: آب زم زم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی عرب نے وزٹ ویزے پر آنے والے مسافروں کے آب زم زم لے جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جدہ ائیرپورٹ حکام نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) سمیت تمام نجی ایئرلائنز کو مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق اب وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والے مسافروں پر آب زم زم لے جانے پر مکمل پابندی ہو گی۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق عمرہ اور حج ویزہ کے حامل مسافروں کو ہی آب زم زم لے جانے کی اجازت ہو گی جبکہ ذائرین کو 5 لیٹر کی ایک بوتل لانے کی اجازت ہو گی۔