ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرب علی اور عاصم اظہر شادی کب کر رہے ہیں؟

میرب علی اور عاصم اظہر شادی کب کر رہے ہیں؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے بتا دیا کہ وہ گلوکار عاصم اظہر سے شادی کب کر رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوشل میڈیا پیچ کی وائرل ویڈیو میں اداکارہ میرب علی نے ایک سوال پر شادی سے متعلق بتا دیا۔

میرب علی نے شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اتنا مشکل سوال پوچھ لیا، میں کسی بھی چیز کے حوالے سے پہلے سے منصوبہ بندی نہیں کرتی، جتنا جلدی فیملی کہے گی، ہم ہر چیز اپنی فیملی پر چھوڑتے ہیں، بڑے جب کہیں گے، جیسا کہیں گے ویسے کرلیں گے، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے چاہے شادی جلدی ہو یا تاخیر سے ہو‘۔ خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer