(رضوان نقوی)سرکاری ادارے بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے،ایف بی آر نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل پر 14کروڑ روپے ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرکے نوٹس جاری کردیا.
ایف بی آر نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کا دوسال کا آڈٹ کرکے 14کروڑ روپے ٹیکس عائد کیا ہے۔ایف بی آر نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کا سال 2018 اور 2019کا ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ کرکے ٹیکس عائد کیاہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل نے ملازمین کی تنخواہوں اور کنٹریکٹرز کو ادائیگیاں کرتے ہوئے ٹیکس کٹوتی کرکے ایف بی آر کو ادئیگیاں نہیں کی تھیں۔